سرگودھا (سحر محمود افضل) یونیورسٹی آف لاہور سرگودھا کیمپس علاقہ میں اعلیٰ و معیاری تعلیم کے فروغ کے حوالے سے جامع حکمت عملی کے تحت مصروف عمل ہے، یونیورسٹی میں بی ایس سے ایم فل تک تمام مضامین میں تعلیمی سہولت فراہم کر دی گئی، ملک میں خواندگی کے فروغ کے حوالے سے روایات کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے ہمہ وقت عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا اور اس حوالہ سے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہارپرو ریکڑ یونیورسٹی آف لاہور سرگودھا کیمپس پروفیسر سرورنے سرگودھا پریس کلب کے عہدیداران کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
پروفیسر سرورنے یونیورسٹی میں مینجمنٹ سائنسز کے تحت بی بی اے، بی کام، بی کام ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام، بی ایس اکاونٹنگ اینڈ فنانس، بی ایس ڈیجٹل مارکیٹنگ، بی ایس ایچ آر اینالسٹ، بی ایس اکامکس، ایم فل اپلائیڈ اکامکس، ایم بی اے، ایم ایس مینجمنٹ سائنسز، ایم بی اے ایگزیکٹیو پروگرامز جاری ہیں، اسی طرح بی ایس کیمسٹری، فزکس، میتھ میٹکس، اسٹیٹس، باٹنی، ذولوجی، بائیو ٹیکنالوجی، بائیو کیمسٹری اینڈ ٹیکنالوجی، ایم فل فزکس، اسٹیٹس، باٹنی، ذولوجی، کیمسٹری، میتھ میٹکس پروگرامز کا سلسلہ بھی چل رہا ہے، لینگویج پروگرامز میں بی ایس انگلش، اردو، ایسوسی ایٹ ڈگری ان انگلش، ایم فل اردو، سوشل سائنسز میں بی ایس اسلامک سٹڈی، سائنس ایجوکیشن، سائیکالوجی، کلنیکل سائیکالوجی، سوشل سائنسز پولیٹیکل اینڈ آئی آر، کرمنالوجی، ایم فل اسلامک اسٹڈی، ایجوکیشن، کلینکل سائیکالوجی، الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں ڈی پی ٹی سمیت دیگر پروگرامز، انفامیشن ٹیکنالوجی میں بی ایس کمپیوٹر سائنسز، سافٹ وئیر انجینئرنگ، انفامیشن ٹیکنالوجی، ایسوسی ایٹ ڈگری این کمپیوٹر سائنسز، ایم ایس کمپیوٹر سائنسز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرامز کامیابی سے جاری ہیں۔
مزید برآں یونیورسٹی آف لاہور سرگودھا کیمپس میں 90فیصد نمبروں پر فری ایجوکیشن کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی، یہاں میرٹ سکالرشپ، ڈس ایبل سکالرشپ، آرفن بیسڈ سالرشپ سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے، سرگودھا کیمپس میں انٹرٹینمنٹ کلب، سپورٹس کلب، آرٹ اینڈ کلچرل سوسائٹی، میڈیکل سوسائٹی،کرنٹ افیئر سوسائٹی، فوٹو گرافکس سوسائٹی، اسلامک سوسائٹی، ڈیبیٹنگ سوسائٹی، ڈرامک اینڈ لٹریری سوسائٹی بھی قائم ہے، علاوہ ازیں یہاں بہتری تعلیمی و تفریحی ماحول کی فراہمی کو بھی مقدم رکھا گیا، سرگودھا کیمپس میں بلامعاوضہ میڈیکل اور ٹرانسپوٹیشن،لائبریری، اسٹیٹ آف دی آرٹ انفراسٹرکچر، اسٹوڈنٹ کیرئیر اینڈ کونسلنگ سنٹر سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائی گئی، مزید یہاں معیاری وویمن ہاسٹل بھی موجود ہے جہاں طالبات کو بہترین سروسز کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
سرگودھایونیورسٹی طلباءکو معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے:پروفیسر سرور


















