آرمی چیف کادورہ آپریشنل ایئر بیس ، فضائی مشق کامشاہدہ

راولپنڈی (بیورورپورٹ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاک فضائیہ آپریشنل ایئر بیس کا دورہ کرکے انڈس شیلڈ فضائی مشق کا مشاہدہ کیا، اس موقع پر ترکی، آذربائیجان اور ہنگری کے ایئر چیفس بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے، مہمان ایئر چیفس نے 14 ملکی میگا فضائی مشق کا مشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی آمد پر ایئر چیف مارشل ظہیربابر سدھو نے استقبال کیا، آرمی چیف کا غیر ملکی معززین اور پاک فضائیہ کے پرنسپل سٹاف افسرز سے تعارف کرایا گیا،سربراہ پاک فوج کوایئر پاور سینٹر آف ایکسیلینس کی تربیتی سہولت اور مشق پر بریفنگ دی گئی، مشقوں کا مقصد فضائی جنگ کے جدید تصورات کو مستحکم ، باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

ایئر چیف مارشل ظہیربابر سدھو نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی طرف سے پاک فضائیہ کی جدید کاری کی مہم میں بھرپور تعاون کی تعریف کی، ایئر چیف نے 14 اتحادی ممالک کی بھرپور شرکت کو سراہا۔