لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس تعلیم اور ریسرچ کلچر کے فروغ اور یونیورسٹی طلباو طالبات کے ساتھ براہ راست انٹرکشن کو فروغ دے رہی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس نے مختلف تعلیمی اداروں کے ساتھ ایم او یوز سائن کئے ہیں جس کے تسلسل میں آج لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کے ساتھ مفاہمتی یادداشت طے پاگئی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ لمز یونیورسٹی کے ساتھ ہونے والے اس ایم او یو سے نہ صرف تحقیقی مقاصد کو فروغ ملے گا بلکہ پولیس اہلکاروں کی ٹریننگ، کپیسٹی بلڈنگ اورآپریشنل سسٹم کی اپ گریڈیشن کے عمل میں تیزی آئے گی۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس ملازمین کے بچوں کو لمز یونیورسٹی سے مختلف جدید تربیتی شارٹ کورسز کروانے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں پنجاب پولیس اور لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کے درمیان ایم او یو سائن کرنے کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، لمز یونیورسٹی سے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ لا اینڈ پالیسی سکندراحمد شاہ نے ایم او یو پر دستخط کئے،ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی خرم شکور، اے آئی جی آر اینڈ ڈی ساجد حسین کھوکھر، ایسوسی ایٹ پروفیسر عذیر جمیل کیانی،سینئر افسران موقع پر موجود تھے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لمزیونیورسٹی کے ساتھ ہونے والے ایم او یو کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاکہ ایم او یو کے تحت پنجاب پولیس اور لمز یونیورسٹی کریمنل جسٹس سسٹم اور تحقیقی میدان میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دیں گے، پنجاب پولیس کے کمیونٹی پولیسنگ پراجیکٹس میں مزید بہتری کیلئے لمز یونیورسٹی تعاون فراہم کرے گی، آئی جی پنجاب نے کہاکہ دونوں ادارے قانونی امور میں ہیومن ریسورس کا تبادلہ اور باہم سپورٹ بھی فراہم کریں گے۔ دوسری طرف انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری لگائی اور لاہور سمیت دیگر اضلاع سے آئے شہریوں اور ملازمین کے مسائل سنے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں کی درخواستوں پر فوری ایکشن کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ میرٹ کے مطابق بلا تاخیر قانونی کاروائی سے متاثرہ شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مختلف اضلاع میں تعینات اہلکاروں اور خواتین ملازمین کے مسائل بھی سنے۔ ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس ملازمین کی درخواستوں پر ایڈمن، ویلفیئر اور ڈسپلن برانچوں کو فوری کاروائی کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ پولیس ملازمین کو میرٹ کے مطابق فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ شہریوں کے مسائل کے ازالے اور انہیں ریلیف پہنچانے کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں روزانہ کھلی کچہری لگائی جارہی ہے، شہری پولیس سے متعلق کوئی بھی درخواست 1787 ہیلپ لائن پر بذریعہ کال بھی سنٹرل پولیس آفس بھجوا سکتے ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزیدکہاکہ 1787 کمپلینٹ سنٹر کو شہریوں کی سہولت کیلئے ہفتے کے ساتوں روز فعال رکھا گیا ہے، شہری بذریعہ کال، ایس ایم ایس اور ڈاک بھی اپنی شکایات درج کرواسکتے ہیں۔
پنجاب پولیس اور لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز میں ایم او یو پر دستخط
















