میری پہلی ترجیح خود کو اداکارہ کے طور پر منوانا ہے:کیاراایڈوانی
ممبئی (مشرق نیوز) بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی پرکشش اداکارہ کیارا ایڈوانی جہاں ایک جانب اپنے کیریئر میں کامیابیاں سمیٹنے پر خوش ہیں وہی انہیں دوسری خوشی اس برس فروری میں فلم شیرشاہ میں اپنے مد مقابل ہیرو سدھارتھ ملہوترہ کے ساتھ شادی سے حاصل ہوئی۔ممبئی سے تعلق رکھنے والی 31 سالہ کیارا ایڈوانی اپنے کام اور اداکاری پر تو کافی کھل کر گفتگو کرتی ہیں، تاہم اپنی نجی زندگی کے معاملات کو وہ پوشیدہ اور عوام کی نظروں سے دور رکھتی ہیں۔ اب بالآخر انہوں نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ اور ان کے شوہر سدھارتھ ملہوترہ کیوں اپنی ذاتی زندگی کے معاملات کو بالکل پرائیویٹ رکھتے ہیں؟ 2014ء کی فلم ”فگلی“ سے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کرنے والی کیارا نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کے ساتھ اپنی گفتگو میں کہا کہ میں محسوس کرتی ہوں کہ اپنی ذاتی زندگی کے معاملات پر بہت زیادہ فوکس اور اسے کھلے عام رکھنے سے بطور اداکارہ میری توجہ بٹ سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میری پہلی ترجیح خود کو اداکارہ کے طور پر منوانا ہے۔ ہماری شادی سے قبل یہ اہم تھا کہ ہم اپنے تعلقات کو محفوظ رکھیں۔کیارا نے کہا کہ میں اور سدھارتھ دونوں سیلف میڈ ہیں اور سخت محنت اور جدوجہد سے اس مقام تک پہنچے ہیں، لہٰذا ہم نہیں چاہتے کہ ہماری ذاتی زندگی کا ہمارے پروفیشنل کیریئر کی کامیابیوں پر سایہ پڑے۔



















