ہفتہ قبل ریٹائر ہونےوالے حسنین احمد دوبارہ ڈی جی نیب تعینات

اسلام آباد (بیورورپورٹ) نیب حسنین احمد کو دوبارہ ڈی جی نیب تعینات کردیا گیا،صدر مملکت عارف علوی نے الیکشن کمیشن کے خط پر ڈی جی نیب کو تعینات کیا۔

حسنین احمد کی تعیناتی 6 ماہ کے کنٹریکٹ پر کی گئی،وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا،واضح رہے حسنین احمد ایک ہفتہ قبل عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے تھے۔