اسلام آباد(بیورورپورٹ)پاکستان بار کونسل نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جمعرات کو ملک بھر میں پرامن یوم احتجاج منانے کا اعلان کردیا۔
پاکستان بار کونسل نے کہا بےگناہ فلسطینیوں کےخلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں،فلسطینی عوام کو مسلسل جارحیت و فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا، تنازع کے پرامن و منصفانہ حل کی ضرورت ہے،حکومت بےگناہ فلسطینی مسلمانوں کےخلاف مظالم بند کرانے کیلئے بین الاقوامی سطح پر فوری اقدامات کرے۔
فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی،پاکستان بار کونسل کا یوم احتجاج کااعلان
















