نیویارک (مشرق نیوز) غزہ میں فضائی حملوں کے شکار معصوم فلسطینیوں کی حمایت پر اسرائیل نے نامور امریکی ماڈل جیجی حدید کو دھمکیاں دینا شروع کردیں جس کے بعد اب ماڈل نے اپنا فون نمبر تبدیل کردیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپوٹس کے مطابق امریکی ماڈل جیجی حدید اور ا±ن کے اہلخانہ کو ای میل، سوشل میڈیا اور ان کے فون نمبرز کے ذریعے قتل کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔قتل کی دھمکیوں کے بعد امریکی ماڈل جیجی حدید اور ان کی بہن بیلا حدید نے اپنے موبائل فون نمبرز تبدیل کردیے ہیں جبکہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ امریکی ماڈل کے والد محمد حدید قتل کی دھمکیوں پر ایف بی آئی سے رجوع کریں گے۔امریکی ماڈل جیجی حدید کے والد کا تعلق فلسطین سے ہے، اسی وجہ سے انکا خاندان ہمیشہ فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے ہیں۔
اسرائیل کی جانب سے قتل کی دھمکیاں، امریکی ماڈل جیجی حدید کا فون نمبر تبدیل

















