کراچی(بیورورپورٹ)کراچی میں بارش و تیز ہواﺅں کے باعث فلائی جناح کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔
اسلام آباد سے کراچی آنے والا طیارہ دوران پرواز خراب موسم کی زد میں آنے سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
طیارہ ایئرپورٹ کے رن وے کو چھونے کے بعد دوبارہ فضا میں بلند ہوا، بعد ازاں پائلٹ نے مہارت سے بحفاظت اتار لیا،طیارے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا بھی سوار تھے،تمام مسافر محفوظ رہے۔
طیارہ حادثے سے بچ گیا،گورنرسندھ ،فیصل واوڈاسمیت تمام مسافر محفوظ رہے
















