پولیس کاچھاپہ بے سود،مرادسعید چکما دےکر بھاگ گئے

پشاور(بیورورپورٹ)پولیس کاچھاپہ بے سود،مرادسعید چکما دےکر بھاگ گئے۔

پی ٹی آئی کے روپوش رہنما مراد سعید کی نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی میں موجودگی کی اطلاع پرپولیس نے چھاپہ مارا لیکن پولیس کے آنے سے قبل ہی پولیس کو چکما دےکر رفوچکر ہو گئے۔

پشاور پولیس نے مراد سعید کو فرار کرانے میں ملوث سالے سمیت دیگر رشتے داروں کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کر لیا،ایف آئی آر کے مطابق چھاپے کے دوران اہلخانہ نے پولیس پر پتھراﺅ کیا،تلاشی کے دوران گھر سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔