لاہور(خبر نگار)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے پنجاب ہاﺅس اسلام آباد میں اٹلی کے سفیر اینڈریاس فیراریز نے ملاقات کی ،ثقافت،سیاحت،تجارت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا،تجارتی و ثقافتی وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں کے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔
اطالوی سفیرنے جی ایس پی پلس سٹیٹس میں توسیع کےلئے پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا اٹلی جی ایس پی پلس سٹیٹس میں توسیع کےلئے پاکستان کی سپورٹ جاری رکھے گا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا جی ایس پی پلس سٹیٹس میں توسیع پر اٹلی کی سپورٹ پر اطالوی سفیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا پاکستان ،اٹلی بہترین دوست ملک ہیں،وقت آ گیا ہے دوستی کو سود مند معاشی تعلقات میں تبدیل کیا جائے،ثقافت و تجارت کے شعبے ایک دوسرے سے منسلک ہیں،پنجاب حکومت اٹلی کے ساتھ شعبوں میں مزید اشتراک کار بڑھانا چاہتی ہے،اطالوی سرمایہ کار پنجاب آئیں، ہر ممکن سہولت دیں گے۔
اطالوی سفیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہاباہمی تجارت بڑھانے کےلئے ٹریڈ کمیشن نے کام کا آغاز کر دیا،ورک ویزا میں آسانی لانے کےلئے اقدامات کررہے ہیں،ثقافت،سیاحت اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائےگا۔
دریں اثنا نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی سے پنجاب ہاﺅس اسلام آباد میںنگران وزیراعلیٰ سندھ مقبو ل باقرنے ملاقات کی ،ملاقات میں کپاس کے نرخ میں استحکام کےلئے وفاقی حکومت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا،دونوں وزرائے اعلیٰ نے اتفاق کیا سندھ ،پنجاب میں کاشتکار کو فصل کا صحیح معاوضہ دلایا جائے گا اور ٹریڈنگ کارپوریشن کے ذریعے کپاس کی خریداری کےلئے وزیراعظم سے باقاعدہ درخواست کی جائے گی۔
محسن نقوی نے کہا سندھ ،پنجاب کے کسان کپاس کی فصل سستی بالکل نہ بیچےں، کاشتکاروں کی محنت ضائع نہیں ہونے دیں گے،پنجاب ،سندھ بھی ملکر ہر ضروری اقدام کریں گے۔
علاوہ ازیںنگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے نگران وفاقی وزےر نےشنل فوڈ سکےورٹی اےنڈ رےسرچ ڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک نے ملاقات کی ،ربےع ،خرےف کی فصلوں کی پےداوار بڑھانے کےلئے اقدامات پرتبادلہ خےال کیا گیا،ملاقات میںٹرےڈنگ کارپورےشن کی معاونت سے کپاس کے نرخ مےں استحکام لانے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کاٹن کی اچھی پےداوار کے بعدکاشتکاروں کومحنت کاپورا معاوضہ دلانے کےلئے نرخوں مےںاستحکام ضروری ہے ،وفاقی حکومت ٹی سی پی کے ذرےعے کپاس خرےد کر نرخ کے استحکام مےں اپنا بھر پور کردارادا کرے ۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















