فیروزوالہ (تحصیل رپورٹر)سابق وزیراعظم وصدر ن لیگ شہبازشریف نے کہاہے نواز شریف کی قیادت میںملک کو قائد کا پاکستان بنا کر دم لیں گے۔
فیروز والہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا مخالفین کہتے ہیں شہباز شریف نے 16 ماہ میں کیا کیا؟، میری خدمات آپ کے سامنے ہیں، پاکستان دیوالیہ ہو جاتا تو جلسہ ہوتا نہ سیاست ، 16 ماہ میں ریاست بچائی، ملک ڈیفالٹ کر جاتا تو حالات بہت خراب ہوتے۔
سابق وزیراعظم نے کہانواز شریف 21 اکتوبر کو اپنے بہن بھائیوں کے درمیان ہوں گے، 2018 میں جھرلو الیکشن کے ذریعے ترقی کا سفر روکا گیا ، مخالفین نے نیا ماڈل لا کر بدترین سازشیں کیں، غربت و بےروزگاری کا خاتمہ چاہتے ہیں تو نواز شریف کو لانا ہوگا۔
شہبازشریف نے کہاپورے پاکستان میں دانش سکول بنیں گے، پاکستان عظیم ملک بنے گا، آپ نے 21 اکتوبر کو مینار پاکستان آ کر پاکستان بچانا ہے اگر پاکستان کو مضبوط کرنا ہے تو نواز شریف کو لانا ہوگا،سابق وزیراعظم نے مزید کہافلسطین میں بےگناہ مسلمانوں کا خون بہہ رہا ہے، فلسطینی کب تک شہید ہوتے رہیں گے، امت مسلمہ کیلئے بڑا چیلنج ہے، غزہ کے لوگ پانی، دودھ، کھانے پینے کی اشیا کو ترس رہے ہیں، فلسطینیوں اور کشمیریوں کو حق دیا جائے۔
نواز کی قیادت میں ملک کو قائد کا پاکستان بنا کر دم لیں گے، شہباز
















