پی ٹی آئی کو لبرٹی میں جلسے کی اجازت نہیں تو پھر کسی جماعت کو نہیں ہوگی، لاہور ہائیکورٹ

لاہور،اسلام آباد (کورٹ رپورٹر،بیورورپورٹ) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کو لبرٹی میں جلسے کی اجازت دینے کی درخواست پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا پی ٹی آئی کو لبرٹی چوک میں جلسے کی اجازت نہیں تو پھر کسی سیاسی جماعت کو نہیں ہوگی۔

جسٹس راحیل کامران نے پی ٹی آئی کو لبرٹی چوک میں جلسے کی اجازت دینے کی درخواست پر سماعت کی،ڈی سی آفس کی جانب سے جواب عدالت میں جمع کرا یا گیا، جواب میں کہا گیادرخواست کے بعد 10اکتوبر کو تمام اداروں کا اجلاس ہوا، 9مئی کو پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ، جلاﺅ گھیراﺅ کیا،ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے پی ٹی آئی کو جلسے کا این او سی جاری کرنے سے انکار کر دیا۔

عدالت نے کہا پی ٹی آئی کو لبرٹی چوک میں جلسے کی اجازت نہیں تو پھر کسی سیاسی جماعت کو نہیں ہوگی،عدالت نے پی ٹی آئی وکیل کو متبادل جگہ کےلئے ڈی سی لاہور کو نئی درخواست دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا آپ کسی دوسری جگہ کےلئے درخواست دے دیں، ڈپٹی کمشنر پیر تک فیصلہ کریں۔