رینٹل پاور ریفرنسز میں پرویزاشرف ذاتی حیثیت میں طلب

اسلام آباد (بیورورپورٹ)رینٹل پاور نیب ریفرنسز میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی عدم پیشی،احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

سماعت احتساب عدالت 3کے جج بشیر نے کی،عدالت نے راجہ پرویز اشرف کےخلاف کیس کی سماعت 2 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر حاضری کےلئے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

خیال رہے راجہ پرویز اشرف ریشما، سمندری، رتوڈیرو، ستیانا اور گلف پاور پلانٹ پراجیکٹس ریفرنس میں ملزم نامزد ہیں۔