بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے اسرائیل کی حمایت کرنےوالوں کومنافق قرار دےدیا

ممبئی(مشرق نیوز) بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے اسرائیل کی حمایت کرنےوالوں کومنافق قرار دےدیا۔

سوارا بھاسکر نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں اسرائیل کے حمایتیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا آپ لوگ اس وقت کہاں تھے جب اسرائیل گزشتہ کئی سالوں سے غزہ اور شہریوں، سکولوں ،ہسپتالوں پر بمباری کر رہا تھا۔

بھارتی اداکارہ نے شدید غصے کے انداز میں کہا اگر آپ نے فلسطینیوں پر اسرائیل کے کبھی نہ ختم ہونے والے مظالم، فلسطینیوں کے گھروں پر جبری قبضے، فلسطینی بچوں، خواتین اور نوعمروں کے قتل، دہائیوں کی طویل ناکہ بندی ،بمباری پر صدمہ اور وحشت محسوس نہیں کی تو پھر اسرائیل پر حماس کے حملوں پر آپ کا دکھ، صدمہ اور افسوس مجھے منافقانہ معلوم ہوتا ہے۔