گرجا گھروں، مسیحی آبادیوں ،حساس مقامات کے گرد آپریشنز جاری رکھے جائیں،آئی جی

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر اتوار کے روز پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے، لاہور سمیت صوبہ بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی دعائیہ پروگرام میں پنجاب پولیس نے ہائی الرٹ ہو کر فرائض ادا کیے ، ایس پیز اور سپروائزری افسران نے گرجا گھروں اور اہم مقامات کے سکیورٹی انتظامات کی خود چیک کی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گرجا گھروں کے سکیورٹی انتظامات بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ حساس گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری اور سنائپرز تعینات رہیں، ڈولفن سکواڈ، پی آر یو، ایلیٹ ٹیمیں گرجا گھروں کے گرد پٹرولنگ جاری رکھیں ، ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران اور جوان انتہائی الرٹ رہے اور شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے مزید برآں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اخوت فاو¿نڈیشن کے اشتراک سے تعلیم دوست اقدام اٹھایا ہے جس کے تحت پولیس ملازمین کے بچوں، ضرورت مند طلبا و طالبات کو جدید کمپیوٹر کورسز کرائے جائیں گے۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا آئی ٹی فیلڈ اور کمپیوٹر جاننے والے پولیس ملازمین کے بچوں اور مستحق طالبعلموں کو جدید آئی ٹی کورسز کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ نوجوان نسل کو جدید مہارتوں سے ہمکنار کرکے پروفیشنل لائف کیلئے تیار کیا جاسکے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور اخوت فاو¿نڈیشن کے چیئر مین ڈاکٹر امجد ثاقب کی منظوری سے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے،کورسز میں داخلے کے خواہش مند http://bit.ly/ActiveAdmission لنک پر دئیے گئے فارم کو مکمل کرکے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔