ظالم کب سے مظلوم؟،اندھی دنیا کی بینائی واپس آگئی، بھارتی اداکارہ گوہر خان

ممبئی(مشرق نیوز)معروف بھارتی اداکارہ گوہر خان فلسطین کی حمایت میں سامنے آگئیں۔

گوہر خان نے اپنے پیغام میں ان لوگوں سے سوال کیا جو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد اسرائیل کو مظلوم دکھا رہے ہیں،بھارتی اداکارہ نے سوال کیا ظالم کب سے مظلوم ہو گیا؟،اداکارہ نے کہاگزشتہ کئی سالوں سے فلسطین پر جاری ظلم و ستم پر اندھی بننے والی دنیا کی بینائی اب واپس آگئی ۔