اسرائیلی قابض فوج تشدد اور جبر فوری بند کرے:پاکستان

وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی اور معصوم جانوں کے ضیاع پر گہری تشویش ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا موجودہ صورتحال میں فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر کھڑے ہیں اور اسرائیلی قابض افواج کے تشدد اور جبر کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

جلیل عباس جیلانی نے مزید لکھا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اور 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر قابل عمل اور خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے۔