شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار و اداکار فرحان سعید نے پہلے بچے کی متوقع آمد کا اعلان کر دیا۔
جوڑے نے گزشتہ شب انسٹاگرام پر مشترکہ پوسٹ شیئر کی جس میں دونوں اداکاروں نے سیاہ رنگ کا لباس پہنا ہوا تھا۔
تصویر گزشتہ شب کراچی میں ہونے والی ایوارڈز کی تقریب کی ہے جس حوالے سے جوڑے نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا، اس کے علاوہ دونوں نے اعلان کیا وہ جلد 2 سے 3 ہونے جا رہے ہیں۔
عروہ اور فرحان کے ہاں 7 سال بعد بچے کی آمد متوقع

















