لاہور (خبر نگار)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے صوبے میں مقیم غیر ملکی شہریوں کا ابتدائی ڈیٹا تیار کرلیا،غیر قانونی طور پررہنے والے کسی بھی غیر ملکی شہری کو پنجاب میں نہیں رہنے دیا جائےگا،غیر قانونی مقیم غیر ملکی خود واپس چلے جائیںورنہ بڑے پیمانے پر کریک ڈاون ہوگاتا ہم کسی سے زیادتی نہیں ہوگی،ان خیالات کااظہار انہوں نے ر ات گئے شاہدرہ فلائی اوورز اوربند روڈ کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور منصوبوں کا دورہ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا سکول بند کرنے سے آشوب چشم کے کیسز میں واضح کمی آئی،شاہدرہ فلائی اوورز پراجیکٹ تیزی سے تکمیل کے مراحل طے کررہا ہے،بند روڈ کے بڑے پراجیکٹ کو 2 تعمیراتی کمپنیاں پایہ تکمیل تک پہنچائےں گی،دن رات کام کر کے بند روڈ پراجیکٹ 120دن سے پہلے مکمل کرنے کی کوشش کریں گے،راولپنڈی کے پراجیکٹ90سے 180دن میں مکمل کرائیں گے اورراولپنڈی رنگ روڈ کا پورشن جلد مکمل کرلیا جائیگا۔
محسن نقوی نے کہا گوجرانوالہ،فیصل آباد اورراولپنڈی میں سیف سٹی پراجیکٹ150دن میں بیک وقت مکمل کرائیں گے،قبل ازیں وزیراعلیٰ نے شاہدرہ فلائی اوورز اوربند روڈ کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور منصوبوں کا دورہ کےا اورسائٹس پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، محسن نقوی نے کہا منصوبوں کو مقررہ مدت مےں مکمل ہونا چاہےے۔
دریں اثناوزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس ہوا ،”لہور لہور اے“ میلے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لہور لہور اے میلے کےلئے بہترین انتظامات و منفرد پروگرامز کی ہدایت کرتے ہوئے کہا پروگرامز میں شہریوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت یقینی بنائی جائے۔
”لہور لہور اے“میلے میں مختلف ایونٹس کا اہتمام کیا جائے گا،کھیل،موسیقی،آرٹ،ادب و دیگر تقاریب میں عوام کی دلچسپی کے پروگرام پیش کئے جائیں گے، ”لہور لہور اے“ میں میوزک کنسرٹ،تھیٹر،پپٹ شو اور آرٹ کی نمائش ہو گی، یونیورسٹیوں کے درمیان تھیٹرکے مقابلے ہوں گے،ا لحمرا میں 7روزہ کتب میلہ لگایا جائے گا، نامور قوال و گلوکار اپنے فن کا جادو جگائیں گے، نائٹ نیزہ بازی،کبڈی اور روایتی کھیل ہوں گے،ڈرون لائٹس اور لیزر شو جیلانی پارک میں ہوگا،ہسٹری بائی نائٹ ، پنجاب تھرو ایجز شوپیش کئے جائیں گے،ڈرون کے ذریعے ہیری ٹیج تھرو لیزر شو پیش کیا جائے گا۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















