کراچی(بیورورپورٹ)سربراہ پاک فوج جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے معیشت کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کےخلاف ایکشن جاری رہے گا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کراچی کا دورہ کیا اور نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ریٹائرڈ)مقبول باقر کے ساتھ صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی،اجلاس کے دوران نیشنل ایکشن پلان، کچے کے علاقے میں آپریشن، سی پیک منصوبوں پر کام کرنےوالے غیر ملکی شہریوں کی حفاظت، غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی، غیر ملکی کرنسی کو ریگولرائز کرنے کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
کراچی ٹرانسفارمیشن پلان، سندھ میں ایس آئی ایف سی کے اقدامات پر پیشرفت و گرین سندھ کے اقدامات بھی زیر غور آئے۔
سربراہ پاک فوج نے کہاقانون نافذ کرنےوالے ادارے و دیگر سرکاری محکمے غیر قانونی سرگرمیوں کےخلاف کارروائیوں کو پوری طاقت کےساتھ جاری رکھیں گے تاکہ وسائل کی چوری و سرگرمیوں کی وجہ سے ملک کو ہونےوالے معاشی نقصانات کو روکا جا سکے۔
جنرل عاصم منیر نے تاریخی اقدامات کے اثرات کےلئے تمام متعلقہ محکموں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا،شرکا نے اعادہ کیا ریاستی ادارے، سرکاری محکمے اور عوام صوبے کی ترقی و خوشحالی کےلئے متحد ہیں، قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر کراچی نے استقبال کیا۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















