اسلام آباد (بیورورپورٹ) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے پشاور کے بعد دورہ کراچی بھی منسوخ کر دیا ۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے دورہ کراچی کا شیڈول تبدیل کر کے چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں جانے کا فیصلہ کرلیا،دوروں کے شیڈول کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
وزیر اعظم آفس ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ امن و امان اور انسداد سمگلنگ و ذخیرہ اندوزی کی کارروائیوں پر جائزہ اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔
نگران وزیراعظم کا چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں جانے کا فیصلہ
















