شہباز ،بلاول کے معترف،کامیاب وزیر خارجہ قراردےدیا

لاہور(اپنے رپورٹر سے)سابق وزیراعظم وصدر ن لیگ شہبازشریف بلاول بھٹو کے معترف،اپنے دور کا کامیاب وزیر خارجہ قرار دےدیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس میں شہباز شریف نے کہا بلاول بھٹو اپنی پیپلزپارٹی کے چیئرمین ہیں، سیاست علیحدہ علیحدہ ہے، عزت و احترام کےساتھ میرے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہیں،پیپلز پارٹی کا اپنا اورہمارا اپنا منشور ہے۔

شہبازشریف نے مزید کہابلاول بھٹو میرے دور کے کامیاب وزیر خارجہ تھے، انہوں نے بڑی محنت سے کام کیا، جلد ملاقات کرکے شفاف انتخابات کی بات کرونگا،صحافی کے سوال پر شہباز شریف نے کہا میں لندن بھاگے بھاگے نہیں جہاز پر گیا تھا،جواب پرقہقہے لگ گئے۔