حکومت کاسمگلنگ کی روک تھام کیلئے بڑا اقدام،212اشیا افغانستان لےجانے پر پابندی

اسلام آباد(بیورورپورٹ)حکومت کاسمگلنگ کی روک تھام کیلئے بڑا اقدام،افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے 212اشیا افغانستان لےجانے پر پابندی عائد کردی،افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت اشیا پاکستان سے افغانستان لےجانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

وزارت تجارت نے پابندی کا ایس آر او جاری کردیا،17 مختلف اقسام کا کپڑا، گاڑیوں کے ٹائرز،چائے کی پتی، کاسمیٹکس،ٹوائلٹ میں استعمال ہونے والی اشیا،بادام سمیت مختلف خشک میوے ،تازہ پھل شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہوم اپلائنسز، فریج، ریفریجریٹر، ایئر کنڈیشنر، جوسر، مکسر بلینڈر ،بندرگاہ پر پڑا سامان اور عالمی امداد کے ذریعے آنےوالی اشیابھی نہیں لےجائی جاسکیں گی۔

دوسری جانب غیر قانونی افغانیوں کی وطن واپسی کے معاملے پر پاکستانی حکام کی افغان سفارتخانے کے حکام سے اہم ملاقات ہوئی،ملاقات میں پولیس، انتظامیہ اور افغان کمشنریٹ کے افسروں نے شرکت کی، پاکستان نے سفارتخانے کو غیر قانونی مقیم افغانیوں کی واپسی کے ٹی او آرز سے آگاہ کیا۔

افغان سفارتخانے نے غیر قانونی مقیم افغانیوں کی واپسی کے معاملے پر اتفاق کیا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی،پاکستانی حکام نے کہااپنی مرضی سے واپس جانے والوں کو سہولیات دیں گے،گرفتار افغانیوں کا ڈیٹا افغان سفارتخانے سے شیئر کیا جائےگا۔