اسلام آباد (بیورورپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے کورٹ کی پیشگی اجازت کے بغیر پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے رکن شیر افضل مروت کی گرفتاری سے روکدیا۔
پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے رکن شیر افضل مروت کی درخواست پر جسٹس ارباب طاہر نے حکم جاری کیا،عدالت نے پولیس و دیگر فریقین سے شیر افضل مروت کےخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں۔
دوران سماعت جسٹس ارباب طاہر نے استفسار کیا بھی بتائیں شیر افضل مروت کا نام ای سی ایل میں تو شامل نہیں؟اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی۔
ہائیکورٹ نے اجازت کے بغیر شیر افضل مروت کی گرفتاری سے روکدیا
















