لاہور (اپنے رپورٹر سے)سابق وزیراعظم وصدر ن لیگ شہبازشریف نے کہاہے21 اکتوبر ملکی تاریخ میں یادگار دن بنے گا،پوری قوم نواز شریف کی منتظر ہے۔
ن لیگ کے سابق اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کا اہم مشاورتی اجلاس شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا، پارٹی قائد نواشریف کے استقبال کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا نواز شریف نے عوام کی خاطر قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، نواز شریف بہادری ، جرات و ترقی کا نام ہے، 2018 سے 2022 کے دوران پاکستان ترقی کے عمل میں دہائیاں پیچھے چلا گیا۔
صدر ن لیگ نے کہااتحاد، امن اور ترقی قومی ایجنڈا ہے،پارٹی سربراہ کی قیادت میں عملدرآمد کرکے معاشی بدحالی ختم کریں گے،قائد نواز شریف کےلئے پوری قوم منتظر ہے، 21 اکتوبر کو عوام و پارٹی کارکن فقید المثال استقبال کریں گے، 21 اکتوبر کو عوام پاکستان کی ترقی، امید کا استقبال کریں گے۔
قبل ازیں رانا تنویر ، رانا مشہود ،علی خان، سردار اویس خان لغاری و دیگر رہنما ﺅں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا نواز شریف تعمیر ترقی کے نئے سفر کا آغاز کریں گے، تاریخ ،وقت نے گواہی دی نواز شریف اور ساتھیوں نے ایمانداری، خلوص و محنت سے ملک وقوم کی خدمت کافریضہ سرانجام دیا،قوم کے اتحاد سے ہی ملک کو مسائل سے نکالا جا سکتا ہے۔
دیر سے کھانے اور سونے والے افراد میں میٹابولک بیماریوں کا خطرہ
پشاور: متنی میں سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
مسلسل خراب پرفارمنس، صائم ایوب کا کرکٹ سے بریک لینے کا فیصلہ
ایشوریا رائے کو سلمان خان سے بچانے کیلئے باڈی گارڈ رکھا گیا تھا، انکشاف
وزیراعظم شہبازشریف 30 نومبر سے روس اور ایران کا سرکاری دورہ کریں گے
فرانس میں مسلسل چھٹے ہفتے مہنگائی کیخلاف احتجاج، ہزاروں افراد بدستور سڑکوں پر
نئے صوبوں پر ریفرنڈم ہی واحد حل ، معاملہ عوام کے حوالے کیا جائے: رانا ثناءاللہ
خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری
دسمبر اہم ، کراچی وفاق کو دینے کی تجویز آئی تو بھرپور حمایت کرینگے: مصطفی کمال
ایک سال کے دوران سرکاری قرضوں میں 6 ہزار 200 ارب روپے کا اضافہ
















