کراچی (بیورورپورٹ)سابق وزیر خارجہ وچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے ترقیاتی سکیمیں روکنے کامعاملہ الیکشن کمیشن، صوبائی حکومت سے اٹھائیں گے، معاملہ حل نہ ہوا تو عدالت کا راستہ بھی جانتے ہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاحکومت میں قانون سازی کی تھی ترقیاتی سکیمیں جاری رہیں گی، چاہتے ہیں وفاق و صوبوں میں سکیمز جاری رہیں، ترقیاتی سکیموں کو نہ روکا جائے، بلدیاتی نمائندے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔
سابق وزیر خارجہ نے کہاکبھی کوئی سوکالڈ لیڈر ٹی وی پر حلقہ بندیوں کا کہتا ہے، کوئی موسم کی بات کرنا شروع کر دیتے ہیں، کوئی لیڈر کہتا ہے سکیورٹی کا مسئلہ ہے، عوام الیکشن سے بھاگنے والے لیڈروں کو پہچانتے ہیں،پیپلز پارٹی واحد جماعت جو الیکشن کےلئے تیار ہے۔
بلاول بھٹو نے کہاعوام کو روٹی، کپڑا، مکان کی سخت ضرورت ہے ، قوم کو پیپلز پارٹی سے امیدیں وابستہ ہیں، معاشرے میں تقسیم کا بحران ”نا تیرا نا میرا ہم سب کا پاکستان“ کے نعرے سے حل ہو سکتا ہے،بلدیاتی نمائندوں کو ہدایت کردی عوامی مسائل کا حل ترجیح ہے، کرپشن برداشت نہیں کروں گا، کرپشن سے عوام کا نقصان ہوتا ہے، تمام بحرانوں و مسائل کا حل پیپلز پارٹی کے منشور میں ہے،چیئرمین پی پی نے کہاپیپلز پارٹی چاہتی ہے الیکشن ہو اور آج ہو، حلقہ بندیاں ہوگئیں اب الیکشن کی تاریخ دینی چاہیے، الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
دیر سے کھانے اور سونے والے افراد میں میٹابولک بیماریوں کا خطرہ
پشاور: متنی میں سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
مسلسل خراب پرفارمنس، صائم ایوب کا کرکٹ سے بریک لینے کا فیصلہ
ایشوریا رائے کو سلمان خان سے بچانے کیلئے باڈی گارڈ رکھا گیا تھا، انکشاف
وزیراعظم شہبازشریف 30 نومبر سے روس اور ایران کا سرکاری دورہ کریں گے
فرانس میں مسلسل چھٹے ہفتے مہنگائی کیخلاف احتجاج، ہزاروں افراد بدستور سڑکوں پر
نئے صوبوں پر ریفرنڈم ہی واحد حل ، معاملہ عوام کے حوالے کیا جائے: رانا ثناءاللہ
خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری
دسمبر اہم ، کراچی وفاق کو دینے کی تجویز آئی تو بھرپور حمایت کرینگے: مصطفی کمال
ایک سال کے دوران سرکاری قرضوں میں 6 ہزار 200 ارب روپے کا اضافہ
















