پشاور(بیورورپورٹ )سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا نے مطلوب دہشتگردوں کی دوسری فہرست جاری کردی،دہشتگردوں کی گرفتاری پر3 سے 50 لاکھ تک انعام مقرر کردیا گیا۔
محکمہ انسداد دہشتگردی کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں دہشتگردوں کے نام و تصاویر شامل ہیں ، مطلوب دہشتگردوںکاتعلق بنوں،لکی مروت اورڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔
سی ٹی ڈی کے پی کی جاری فہرست کے مطابق لکی مروت سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد حبیب کے سر کی قیمت 50 جبکہ بنوں کے دہشتگرد کمانڈر مولوی نعمت کے سر کی قیمت 40 لاکھ مقرر کی گئی ہے،انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی اطلاع دینے والے افراد کا نام پوشید ہ رکھا جائےگا۔
مطلوب دہشتگردوں کی گرفتاری پر لاکھوں روپے انعام مقرر
















