”نئے لکس “ اداکارہ صبا حمید کی دلکش و جاذب نظر تصاویر سے مداح حیران

اہور (ایم این اپی ) اداکارہ صبا حمید نے دلکش و جاذب نظر نئے لکس میں تصاویر جاری کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔

فوٹو شوٹ میں شامل لکس میں ہلکی گلابی لمبی قمیض کےساتھ ٹراوزر، پرنٹڈ سبز شلوار قمیض، سفید فارمل شرٹ کےساتھ سرخ سٹرپس والا سیاہ ٹراوزر اور سبز بٹن فرنٹ شرٹ کےساتھ بیل باٹم شامل ہیں۔

اداکارہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کی گئی تصاویر میں ماڈرن لباس میں ملبوس پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔