راولپنڈی (بیورورپورٹ)سربراہ پاک فوج جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے اسلام امن کا مذہب ہے، عدم برداشت ،انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سید عاصم منیر سے مسیحی برادری کے 13 رکنی وفد نے صدر بشپ چرچ آف پاکستان اور بشپ آف رائیونڈ ڈاکٹر عازد مارشل کی قیادت میں ملاقات کی، باہمی دلچسپی، مذہبی و بین المذاہب ہم آہنگی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف نے ملکی ترقی ،معیاری تعلیم کے فروغ، صحت و خیراتی اداروں کی خدمات ،وطن کے دفاع کےلئے مسیحی برادری کے کردار کو سراہا۔
وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پاک فوج جنرل سید عاصم منیر نے کہا قائداعظم کے اتحاد و ترقی یافتہ پاکستان کی سوچ پر عمل پیرا ہونے کےلئے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا ضروری ہے، کسی بھی مذہب معاشرے میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہو سکتی۔
مسیحی برادری نے انسداد دہشتگردی اور اقلیتوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے میں پاک فوج کے اقدامات کی تعریف کی۔
اسلام امن کا مذہب، عدم برداشت، انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں، آرمی چیف
















