نواز، زرداری، گیلانی، راجہ کیخلاف ریفرنسز کا ریکارڈ جمع

اسلام آباد(بیورورپورٹ) نیب ترامیم کالعدم کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد تیز،نواز،زرداری، گیلانی، پرویز اشرف کیخلاف نیب ریفرنسز کا ریکارڈ احتساب عدالتوں میں جمع کرادیا گیا۔

تفتیشی افسروں نے مزید 18 ریفرنسز کا ریکارڈ جمع کرا یا،نواز شریف، یوسف رضا گیلانی ،زرداری کےخلاف توشہ خانہ ،پرویز اشرف کےخلاف رینٹل پاور ریفرنس کا ریکارڈ جمع کرا دیا گیا ،آصف زرداری کےخلاف 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کاریفرنس بھی شامل ہے۔

نیب نے تینوں ریفرنسز اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر 3 میں جمع کرائے،عدالتی حکام نے جمع کرائے گئے ریکارڈ کی جانچ پڑتال شروع کردی۔