فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس 28ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(بیورورپورٹ)فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کردیاگیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بنچ کی سربراہی کریں گے جبکہ بنچ میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہوں گے۔

سپریم کورٹ 28 ستمبر کو فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت کرے گی۔