اداکارہ زارا نور عباس کی ساحل کنارے تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

لاہور ( ) اداکارہ زارا نور عباس کی ساحل کنارے تصاویر مداحوں کو بھا گئیں۔


فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے چند تصاویر جاری کیں جن میں ساحل کنارے بیٹھے بھنے ہوئے بھٹے اور تلے ہوئے پاپڑ سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پوسٹ کے کیپشن میں زارا نے کراچی کے موسم کا احوال بتاتے ہوئے بادل اور قوس قزح کے ایموجی کا بھی استعمال کیا۔



بکھرے کھلے بال، مسکراتا چہرہ اور حسین مناظر کو کیمرے میں قید کرتی اداکارہ کی تصاویر نے تمام چاہنے والوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی، تصاویر پر تبصرہ کرنے میں جہاں مداحوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا وہیں شوبز شخصیات بھی کسی سے پیچھے نہ تھیں۔