اسلام آباد ( ) جسٹس منصور علی شاہ یکم اکتوبر تک امریکہ کا دورہ کریں گے، سپریم کورٹ نے اعلامیہ جاری کر دیا۔
اعلامیہ کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ امریکہ کا سٹڈی ٹور کررہے ہیں، یونیورسٹی میں چار روزہ گلوبل کانسٹیٹیوشنلزم سیمینار میں شرکت کریں گے، جسٹس منصور مساوات اور حقوق پر مباحثے کی صدارت کریں گے۔
اعلامیہ کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ ہاروڈ یونیورسٹی کے کالج میں لیکچر دیں گے، بوسٹن یونیورسٹی میں بھی تقریب سے خطاب کریں گے۔
جسٹس منصور علی شاہ یکم اکتوبر تک امریکہ کا دورہ کریں گے
















