اسلام آباد (بیورورپورٹ) سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجرز بل کیس پرفل کورٹ کی سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا ،سٹے آرڈر خارج کرنے کا ذکر نہیں،حکم نامے کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے زیر التوا ہونے پر چیلنج درپیش ہیں۔
تحریری حکم میں کہا گیاچیف جسٹس بنچز کی تشکیل، مقدمات مقرر کرنے کےلئے 2سینئر ججز سے مشاورت کریں گے،3درخواستوں میں فل کورٹ بنانے کی استدعا کی گئی تھی، سپریم کورٹ فل کورٹ بنانے کی بنیاد پر درخواستیں نمٹاتی ہے،تحریری حکم نامے کے مطابق فل کورٹ نے 2 درخواست گزاروں اور اٹارنی جنرل کے دلائل سنے، اٹارنی جنرل نے بتایاسندھ طاس معاہدے پر اہم سماعت کےلئے ویانا جانا ہے،کیس کی سماعت کے دوران بنچ ممبرز نے متعدد سوالات کیے، اٹارنی جنرل نے سوالوں کے جواب دینے کےلئے مہلت مانگی۔
حکم نامے میں کہا گیا تمام فریق 25 ستمبر تک تحریری دلائل و معروضات جمع کرادیں، کیس کی اگلی سماعت 3 اکتوبر کو ہوگی۔
پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیس کی اگلی سماعت3اکتوبر کو ہوگی،تحریری حکم نامہ



















