کمزور ممالک کو وسائل فراہم کرنا ہوں گے، نگران وزیراعظم

نیویارک ( ) نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے عالمی سطح پر معاشی مساوات قائم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے پائیدار ترقی کیلئے کمزور ممالک کو وسائل فراہم کرنا ہوں گے۔

جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ترقیاتی اہداف کیلئے وسائل اور سرمایہ کاری مباحثے سے خطاب میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ترقی پذیر ممالک کے پاس ترقیاتی اہداف حاصل کرنے کیلئے وسائل کی کمی ہے، قرض میں جکڑے ملکوں کیلئے لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا۔

نگران وزیراعظم گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو اجلاس میں بھی شریک ہوئے جہاں انہوں نے کہا کہ چین کا بیلٹ اینڈ روڈ اقدام اور سی پیک پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں اہمیت کے حامل ہیں۔