لاہور (کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے اقلیتی شہریوں کی جان و مال اور حقوق کے تحفظ کا پاکستان کے تمام دینی مدراس کی تعلیمات کا بنیادی جزو ہے، جامعہ نعیمیہ سمیت تمام مذہبی تربیت گاہوں میں طلبا کو امن، اتحاد اور بین المذاہب بھائی چارے کا پیغام و تربیت دی جا رہی ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا وزیر اعظم ،حکومت پنجاب، پولیس سمیت تمام سکیورٹی ادارے اسلامی احکامات کے مطابق اقلیتی شہریوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنا رہے ہیں، پنجاب پولیس نے اقلیتی شہریوں کے تحفظ اور خدمات کی فراہمی کیلئے میثاق سنٹرز بھی قائم کیے ہیں،میثاق سنٹرز میں بین المذاہب مکالمہ اور ہم آہنگی کے فروغ کیلئے مختلف سکالرز کو مل بیٹھنے کا موقع فراہم کیا گیا ۔
ڈاکٹر عثمان انور نے کہا جامعہ نعیمیہ بین المذاہب ہم آہنگی، پاکستان کی سلامتی، فرقہ واریت اور دہشت گردی کے خلاف اپنی آواز بلند کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ گڑھی شاہو کے دورے کے دوران خصوصی ویڈیو پیغام میں کیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جامعہ نعیمیہ گڑھی شاہو لاہور کا دورہ کیا اور دینی علوم کی تعلیمات پر مامور اساتذہ کرام اور زیر تعلیم طلبا سے ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مولانا ڈاکٹر سرفراز نعیمی کی قبر پر حاضری دی اور شہادت کو خراج عقیدت پیش کیا،مفتی عمران حنفی، انچارج دارالافتاءجامعہ نعیمیہ، مفتی مدنی، مفتی محمد عارف سمیت دیگر مدرس ہمراہ تھے۔
مختاراں رفیق فاونڈیشن کے عہدیداران نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور پولیس ملازمین کو میڈیکل سہولیات کی فراہمی کےلئے پنجاب پولیس کےساتھ ایم او او یو سائن کیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور مختاراں رفیق فاو¿نڈیشن کے صدر عبدالمجید نے ایم او یو پر دستخط کیے۔
ایم او یو کے مطابق لاہور کے علاقہ فتح گڑھ میں مختاراں رفیق فاو¿نڈیشن کے ہسپتال میں پولیس ملازمین کو فری طبی سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق رائے ہوا، آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے کہاپولیس شہداءاور غازیوں کے اہل خانہ کو بالکل مفت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں گی،پولیس ملازمین کو ایمرجنسی علاج اور او پی ڈی میں علاج معالجے کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے پولیس تحفظ مراکز کے پلیٹ فارم سے لاہور سمیت صوبہ بھر میں فلاحی اقدامات جاری ہیں جن سے سماجی مشکلات کا شکار خواتین، بچوں، ٹرانسجینڈرز اور دیگر کمزور طبقوں کو تحفظ اور معاونت حاصل ہورہی ہے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تحفظ سنٹر سے مستفید ہونے والی فیملیز، بچوں، ٹرانسجینڈرز،معاون اداروں کے نمائندوں سے ملاقات کی اور انہیں مشکلات کے ازالے کیلئے مزید تعاون کا یقین دلایا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاتحفظ مرکز اوکاڑہ نے 516 شہریوں کو مختلف واقعات میں سماجی تحفظ اور معاونت فراہم کی،غربت سے تنگ نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کرنے والی خاتون اور اسکے بچوں کی جان بچائی، روزگار کی فراہمی یقینی بنائی، سندھ فروخت ہونے والی پندرہ سالہ مغوی بچی کو انتہائی قلیل وقت میں تحفظ مرکز نے بازیاب کروا کر اہل خانہ کے سپرد کیا،چائلڈ لیبر کا شکار طالبعلم کا سکول داخلہ کرواکر سکالرشپ سے تعلیم کا سلسلہ بحال کرایا جو انتہائی خوش آئند ہے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پرپنجاب پولیس اور SADA فاونڈیشن کے اشتراک سے پولیس ملازمین کے قوت سماعت و گویائی سے متاثرہ بچوں کیلئے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ایک روزہ ہیلتھ اینڈ سکریننگ کیمپ آج لگایا جائے گا جس میں سماعت و گویائی سے متاثرہ بچوں کا معائنہ اور ہیرنگ ایڈ و آلات مہیا کئے جائیں گے،صبح 10 سے شام 04 بجے تک جاری رہنے والے کیمپ میں ماہر معا لجین موجود ہونگے، کیمپ میں قوت سماعت سے متاثرہ نومولود بچوں کے Test بھی کئے جائیں گے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کو کیمپ میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا قوت سماعت و گویائی سے متاثرہ بچوں کے علاج کیلئے ملازمین کیمپ میں سینئر ڈاکٹرز سے استفادہ کریں۔
امن میں علما کا کردار قابل ستائش،تحفظ مرکز کی آوٹ ریچ بڑھائی جائے:آئی جی
















