لاہور( خبر نگار)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شہریوں کو عالمی معیار کی تفریحی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے لاہورچڑیا گھر اورسفاری پارک کی اپ گریڈیشن کی منظوری دےدی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ آفس میں اجلاس ہوا، لاہور چڑیاگھر،سفاری پارک میں نئے جانوروپرندے لائے جائیں گے،پانڈا،دریائی گھوڑا،گینڈا،افریقن کبوتر،کالا جیگوار،پوما،چلتن مارخورسمیت دیگر جانوروں وپرندوں کا چڑیا گھر،سفاری پارک میں اضافہ کیا جائے گا،اژدھا وسانپ کی نئی اقسام بھی لاہورچڑیا گھر میں لائی جائیں گی،سفاری پارک میں ہاتھی،گینڈا،زرافہ،زیبرا،شترمرغ ،ہرن کی مختلف اقسام کا اضافہ کیا جائے گا۔
لاہو رچڑیا گھر ،سفاری پارک میں ایکوریم میں 142اقسام کی سمندری حیات بھی رکھی جائیں گی ،جانوروں کےلئے عالمی معیار کے پنجرے بنائیں گے،سفاری پارک میں افریقن زون،ڈیزٹ ،سالٹ رینج بنائے جائیں گے اورنائٹ سفاری شروع کی جائے گی،شہری سفاری پارک میں خصوصی بنائے گئے HUTSمیں قیام بھی کر سکیں گے۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لاہورچڑیا گھر،سفاری پارک میں ای ٹکٹنگ سسٹم متعارف کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا لاہور چڑیا گھروسفاری پارک کو انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے گا۔
دریں اثنانگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ کرکے بحریہ ٹاﺅن میں سے گزرنے والے پراجیکٹ کے روٹ کاتفصیلی معائنہ کیا ،گرینڈ مسجد بحریہ ٹاﺅن سے اڈہ پلاٹ تک منصوبے کے ارتھ ورک کا جائزہ لیا۔
محسن نقوی نے ارتھ ورک کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا اضافی وسائل و ضروری مشینری لگا کر ارتھ ورک کو مکمل کیا جائے، وزیراعلیٰ نے پراجیکٹ کی مقررہ مدت میں تکمیل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں،محسن نقوی نے کہا رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کی تکمیل سے عوام کو آمد و رفت کی بہترین سہولتیں ملیں گی،12 سال کے طویل عرصے کے بعد منصوبے کا آغاز کیا گیا، ملتان روڈ ،ٹھوکر نیاز بیگ پر ٹریفک کا لوڈ کم ہو گا ، لاہور کی ٹریفک بہترین طریقے سے ریگولیٹ ہو گی۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری بڑا منصوبہ ہے ،پوری کوشش ہے بروقت مکمل ہو،8کلومیٹر طویل لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری ملتان روڈ سے اڈہ پلاٹ تک تعمیر کیا جارہا ہے،امید ہے منصوبہ 31دسمبر تک مکمل ہو جائے گا۔
لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری منصوبہ 31دسمبر تک مکمل ہو جائےگا،محسن نقوی



















