فلم’ ’جوان‘ ‘ میں کردار ادا کرنے کیلئے شاہ رخ خان سے کوئی معاوضہ نہیں لیا:دپیکا پڈکون

ممبئی (مشرق نیوز) بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈکون نے شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ’جوان‘ میں کتنا معاوضہ لیا سامنے آگیا۔بالی ووڈ کی ایک فلم میں کام کیلئے کروڑوں روپے معاوضہ لینے والی میگا سٹار دپیکا پڈکون نے ایک انٹرویو میں سپر ہٹ فلم ’جوان ‘ میں کام کرنے کیلئے لئے گئے معاوضہ کی تفصیل بتا دی۔دپیکا پڈکون کا کہنا تھا کہ انہوں نے فلم ’جوان ‘ میں مختصر خصوصی کردار ادا کرنے کیلئے شاہ رخ خان سے کوئی معاوضہ نہیں لیا۔ میرے اور شاہ رخ خان کے درمیان احترام اور اعتماد کا رشتہ ہے۔دپیکا پڈکون نے مزید کہا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کا بہت خیال کرتے ہیں اور لوگوں کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان اور میں ایک دوسرے کیلئے لکی ہیں کیونکہ ہماری تقریبا ساری فلمیں ہٹ ہوئی ہیں۔شاہ رخ خان کے ساتھ 2017 کی بلاک بسٹر فلم ’ اوم شانتی اوم‘ سے بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز کرنیوالی دپیکا پڈکون اب تک شاہ رخ خان کے ساتھ 5 سپرہٹ فلمیں کرچکی ہیں۔