مستونگ حملے میں عالمی قوتیں ملوث ہیں ،جے یوآئی

کوئٹہ(بیورورپورٹ)جے یوآئی کے جنرل سیکرٹری عبدالغفور حیدری نے کہا ہے مستونگ حملے میںعالمی قوتیں ملوث ہیں انہی قوتوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو پاکستان پر مسلط کیا۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالغفور حیدری نے کہاحملے میںحافظ حمد ورفقا سب محفوظ رہے،جے یو آئی شہیدوں ، غازیوں اور مجاہدین کی جماعت ہے، قوتوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں بزدلانہ حملوں سے ڈرنے والے نہیں،تحریک جاری رہے گی،سی پیک پاکستان اور بلوچستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

جنرل سیکرٹری جے یوآئی نے مزید کہامستونگ حملے کیخلاف جمعہ کوشٹرڈاﺅن ہڑتال کریں گے،تاجر ساتھ دیں۔