اسلام آباد (بیورو رپورٹ )امریکی سفارتخانے کی جانب سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے دورہ گوادر بلوچستان کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق دورے کا مقصد بلوچستان کے عوام کے ساتھ امریکہ کے عزم کو اجاگر کرنا تھا۔ اعلامیہ کے مطابق امریکی سفیر کے دورے کے دوران ترقی ، تجارت اور تجارتی تعلقات کے مزید فروغ کا جائزہ لیا گیا۔ ڈونلڈ بلوم نے گوادر میں سیاسی رہنماو¿ں اور گوادر چیمبر آف کامرس کے نمائندوں سے ملاقاتیں بھی کیں اور تجارت اور سرمایہ کاری سے بلوچستان کی ترقی کیلئے امریکی اعانت کا اعادہ کیا۔ امریکی سفیر کی حکومتی اور کاروباری رہنماو¿ں سے ملاقاتوں کے دوران پاک، امریکہ سبز اتحاد فریم ورک پر بات چیت کی گئی جبکہ بندر گاہ کے ترقیاتی منصوبوں، گوادر کے علاقائی اور تجارتی مرکز بننے کی استعداد پر بھی گفتگو کی گئی۔
بلوچستان کی معاشی ترقی کیلئے بھرپور معاونت جاری رکھیں گے: امریکی سفیر
















