فون تو سب کے ٹیپ ، کونسی بڑی بات ہے،جسٹس بابر ستار

اسلام آباد (بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ اور زلفی بخاری کی آڈیو لیک معاملے پر سماعت 18ستمبر تک ملتوی جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس فون ٹیپنگ کےخلاف پہلے سے زیرسماعت نجم الثاقب کی درخواست کےساتھ یکجا کر تے ہوئے کہاآپ کی درخواست پر نوٹس کر رہے ہیں اسی نوعیت کے دوسرے کیس کے ساتھ سنیں گے۔

جسٹس بابر ستار نے بشریٰ کی درخواست پر سماعت کی، جسٹس بابر ستار نے کہاکھوسہ صاحب آپ نے کیا درخواست دائر کی ہے؟،لطیف کھوسہ نے کہابدقسمتی سے فون مسلسل بَگ کئے جا رہے ہیں، جسٹس بابر ستار نے کہاوہ تو سب کے ہی ہو رہے ہیں ،کونسی بڑی بات ہے، جسٹس بابر ستار نے کہاآپ کی درخواست پر اعتراض ہے کوئی آرڈر چیلنج ہی نہیں کیا۔

لطیف کھوسہ نے کہاپولیس ،ایف آئی اے بشریٰ کو مسلسل ہراساں کر رہے ہیں، جسٹس بابر ستار نے لطیف کھوسہ سے کہاآپ کو 2 پہلووں پر عدالت کی معاونت کرنا ہو گی،فون ٹیپنگ کی قانونی حیثیت پر عدالت کی معاونت کریں،قانون نافذ کرنے والے اداروں سے معلومات کا ذریعہ نہیں پوچھا جا سکتا، لطیف کھوسہ نے کہاایف آئی اے کو آئندہ سماعت تک ہراساں کرنے سے روک دیا جائے، جسٹس بابر ستار نے کہاایسا آرڈر پاس کروں گا جس پر عملدرآمد کروا سکوں، ہراسگی وسیع ٹرم ہے آپ توہین عدالت کی درخواست لےکر آ جائیں گے۔