ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ: بلیو ٹوتھ ڈیوائس سے نقل کرنیوالے درجنوں طلبہ گرفتار

لاہور (ہیلتھ رپورٹر،ایجوکیشن رپورٹر) ملک بھر میں میڈیکل کالجز میں داخلے کےلئے ایم ڈی کیٹ کا امتحان میں بلیو ٹوتھ ڈیوائس سے نقل کرنیوالے درجنوں طلبہ گرفتار تفصیلات کے مطابق کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ جاری ہیں جس میں ہزاروں کی تعداد میں طلبہ حصہ لے رہے ہیں،حکام وزارت تعلیم کا کہنا ہے ایم ڈی کیٹ کے انٹری ٹیسٹ کیلئے امتحانی مراکز پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور بعض امتحانی مراکز پر دفعہ 144 بھی نافذ کی گئی ہے، دوسری جانب محکمہ اعلیٰ تعلیم نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا پرچ آوٹ کرانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا،اس حوالے سے سیکرٹری اعلیٰ تعلیم نے کہا ہے بلیو ٹوتھ ڈیوائس سے نقل کرنے والے درجنوں امیدواروں کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے،سیکرٹری تعلیم کے مطابق بلیوٹوتھ سے ٹیسٹ کو آوٹ کرانے والے خفیہ گروہ کی اطلاع ملی تھی، اطلاع ملی کہ ایک گروہ بلیو ٹوتھ ڈیوائسزسے طلبا کو ٹیسٹ میں مدد کرے گا، ڈیوائس سے امتحانی ہالوں میں امیدواروں نے پرچہ آوٹ کر کے حل کرنا تھا۔