راولپنڈی (بیورورپورٹ)شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں فوجی جوان شہید ہو گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید لانس نائیک جمشید خان کی عمر 28 سال ،ڈسٹرکٹ اپر دیر کے رہائشی تھے،آئی ایس پی آر نے کہاسکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کےلئے پرعزم ہیں،بہادر سپاہیوں کی قربانیاں دہشتگردی کیخلاف جنگ کے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔
شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کےساتھ جھڑپ میں جوان شہید
















