ریویو ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دینے کے فیصلے کیلئے حکومتی اپیل دائر

اسلام آباد(بیورورپورٹ)حکومت نے ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دینے کا فیصلہ چیلنج کردیا ۔

وفاقی وزارت قانون و دیگر فریقین نے سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دینے کے فیصلے کےخلاف نظرثانی درخواست دائر کردی،درخواست میں عدالت عظمیٰ سے 11 اگست کے فیصلے پر نظرثانی اوراضافی دستاویزات کےلئے 15 روز کی مہلت طلب کی گئی۔

ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس نے اضافی دستاویزات کےلئے 15 روز کا وقت دےدیا ۔