آسکرز کیلئے پاکستانی فلموں کا انتخاب کرنے والوں میں فواد خان بھی شامل
کراچی (مشرق نیوز) پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نے 2024 کے آسکر کیلئے بہترین غیر ملکی زبان کی فلم کی کیٹیگری میں پاکستانی فلموں کا انتخاب کرنے کیلئے اراکین کا اعلان کردیا۔پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نے 2024 کے آسکر کیلئے بہترین غیر ملکی زبان کی فلم کی کیٹیگری میں پاکستانی فلموں کا انتخاب کرنے کیلئے اراکین کا اعلان کردیا۔نومنتخب چیئرمین فلمساز محمد علی نقوی نے ایک پریس ریلیز میں نئے تقرریوں کا اعلان کیا، کمیٹی کو اکیڈمی ایوارڈز کی ’بہترین غیر ملکی زبان کی فلم‘ کیٹیگری کیلئے پاکستان کی باضابطہ انٹری کا انتخاب کرنے نے چنا گیا ہے ۔کمیٹی کے ارکان میں ہدایت کار اور سینماٹوگرافر بلال لاشاری، مصنف و ہدایت کار صائم صادق، اداکار فواد خان، مصنفہ فاطمہ بھٹو، سماجی کارکن فریحہ الطاف، مہرین جبار، فلمساز حیا فاطمہ اقبال، دستاویزی فلم ساز مدیحہ سید، فلمساز مہرین جبار، اداکارہ نادیہ افگن اور احمد علی اکبر سمیت دیگر شامل ہیں۔کمیٹی آئندہ ماہ کے دوران فلموں کا جائزہ لے گی جس کے بعد انہیں آسکرز کیلئے انتخاب کیا جائیگا، آسکرز کیلئے ان فلموں کا انتخاب کیا جائے گا جو پاکستانی سنیما کی نمائندگی کرتی ہیں۔منتخب فلم کو بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کی کیٹیگری کیلئے اکیڈمی ایوارڈز میں بھیجا جائےگا۔

















