سودی نظام ختم کئے بغیرمعیشت مضبوط نہیں ہوسکتی : تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے مقررین کا خطاب

لاہور(نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے زیراہتمام سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس وحدت روڈ کرکٹ گراونڈ میں امیر مرکزیہ مولانا پیرحافظ ناصر الدین خان خاکوانی، امیر مجلس لاہور شیخ الحدیث مولانا مفتی محمدحسن کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔کانفرنس جمعیت علماءاسلام کے مرکزی امیر، قائد پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن، جامعہ اشرفیہ کے مہتمم شیخ الحدیث مولانا حا فظ فضل الرحیم اشرفی ، قائد وفاق المدارس العربیہ مولانا قاری حنیف جالندھری، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا اللہ وسایا، جے یوآئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا امجدخان ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور مہتمم جامعہ فتحیہ حافظ میاں نعمان ،مرکزی رہنما مجلس مولانا اسماعیل شجاع آبادی، مولانا قاضی احسان احمد، مفتی خالد محمود، مفتی خالد محمود، مولانا نورمحمدہزاروی، صدر حفیظ سنٹر فیاض بٹ، جے یاآئی پنجاب کے سرپرست شیخ الحدیث مولانا محب النبی، جے یوآئی پنجاب کے امیر مولانا سید محمود میاں ،مولانا عزیز الرحمن ثانی ،مولاما علیم الدین شاکر، پیررضوان نفیس ، مولانا عبدالنعیم، مرکزختم نبوت جامع مسجد عائشہ کے خطیب مولانا محبوب الحسن طاہر ،مولانا سید رشید میاں ،سیکرٹری جنرل پنجاب حافظ نصیر احرار، مولانا رضوان عزیز، اقرا¿ روضة الاطفال کے مدیر مفتی محمد، سید سلمان گیلانی، مولانا شاہد عمران عافی ، مولاناحافظ اشرف گجر، ڈاکٹر عبدالواحد قریشی، مولانا خالد محمود، مولانا سعید وقار، مولانا خالد عابد، مولانا محدعارف شامی، مولانا فقیراللہ اختر، قاری ذکی اللہ کیفی، مولانا عتیق الرحمن، مولانا فضل الرحمن منگلا، مولانا ارشاد، مولانا سمیع اللہ مولانا عرفان بزیزی سمیت علمائ، قرائ، تاجر برادری اور عاشقان مصطفی نے لاکھوں کی تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے کردار کو ختم نبوت کے سلسلے میں فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ 6 ستمبر جغرافیائی سرحدوں اور 7 ستمبر نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کا دن ہے، عقیدہ ختم نبوت کوئی لاوارث عقیدہ نہیں ہے، ہمارے اکابرین نے پارلیمنٹ میں یہ جنگ لڑی اور7ستمبر 1974 کو قادیانیوں کو غیرمسلم اقلیت قراردیا۔ عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے عالمی دبا موجود ہے لیکن علماءنے کبھی بھی اس دباو¿ کو قبول نہیں کیا۔کبھی اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے دبا ڈالا جاتا ہے۔پاکستان کی معیشت پر دبا عالمی قوتوں کی جانب سے رکھا جارہا ہے۔خطے میں پاکستان کے سوا کسی ملک پر یہ دبا موجود نہیں ہے۔ عمران حکومت کا ایجنڈا اسرائیل کو تسلیم اور کشمیر کو انڈیا کے حوالے کرنا تھا۔ منصوبے کے تحت پاکستان کی معیشت کمزور کی گئی ، سیاست اور حکومت کیلئے قوت بنیاد کی حیثیت رکھتی ہے، علماءسیاسی اور پارلیمانی قوت حاصل کریں۔ مولانا فضل الرحیم نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی اساس اور مسلمانوں کے ایمان کی نشانی ہے۔قادیانی اسلام اور پاکستان کے کھلے دشمن ہیں۔قادیانیت انگریز کا لگایا ہواپودا ہے ۔قادیانی اسلام کے باغی اور پاکستان کے غدار ہیں۔حضور نبی کریمسے لامحدود محبت اور غیر مشروط وفاداری کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوسکتا۔ قاری حنیف جالندھری نے کہا کہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ اور شریعت محمد یکی بنیاد ہے توہین رسالت کے قانون سمیت تمام اسلامی قوانین کو ختم کرانے کی کوششیں دراصل قادیانی سازشوں کے اثرات ہیں۔ توہین رسالت کے قانون میں کسی ترمیم کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ قادیانیوں کے خلاف مزید قانون سازی وقت کا اہم ترین تقاضا ہے۔ ملک میں کلیدی عہدوں پر فائز قادیانیوں کو برطرف کیا جائے ۔ سراج الحق نے کہا کہ قادیانیت صرف پاکستان میں خطرہ نہیں بلکہ عالمی سطح پر خطرہ ہیں لیکن آج تک ہمارے حکمرانوں نے اس مسئلہ کو سنجیدہ نہیں لیا ، جب تک سودی نظام سے جان نہیں چھڑائی جاتی اس وقت ملک پاکستان کی معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی، جب تک ملک میں اسلامی نظام اور نظام خلافت نافذ نہیں ہوتا اس وقت تک حالات ٹھیک نہیں ہوسکتے ، قادیانی جماعت یہودیوں کی آلہ کار بن کر اسلام اور ملک کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے۔مولانا اللہ وسایا نے کہا کہ قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کیلئے پاکستانی عوام نے 1953‘ 1974اور 1984ءمیں تحفظ عقیدہ ختم نبوت و ناموس رسالت کی تحریکات کے موقع پر اجتماعی رائے پیش کرکے قادیانیوں کے کفر پر مہر تصدیق ثبت کردی۔ مغربی ممالک پارلیمنٹ اور عدالتوں کے فیصلوں کی بالا دستی کے قائل ہیں اور انہیں اتھارٹی تسلیم کرتے ہیں اسلئے انہیں چاہئے کہ وہ قادیانیوں کے غیر مسلم اقلیت ہونے کے بارے میں پاکستانی پارلیمنٹ کے متفقہ فیصلہ کو قبول کرلیں اور پاکستانی عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کریں ۔مولانا امجد خان نے کہا کہ آئین اور قانون کی رو سے قادیانیوں کے لئے اسلام کا لبادہ اوڑھنا یا اسلامی شعائر استعمال کرنا ممنوع ہے۔ قادیانیوں کی کڑی نگرانی کی جائے اور ان کی غیر آئینی و غیرقانونی سرگرمیوں کو روکا جائے۔ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور مذہبی جماعتیں قادیانیوں کے کفر کو بے نقاب کرنے کیلئے متحد ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حافظ میاں نعمان نے کہا قادیانیوں پر اسلامی شعائر کے استعمال پر پابندی کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے۔ قادیانیوں نے سیاسی پناہ کے حصول کیلئے دنیا بھر میں پاکستان کی کردار کشی کی ہے۔ 7 ستمبر1974ءکو قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا۔ مسلمانوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر اس فتنے کے آگے بند باندھا ہے۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا اسماعیل شجاع آبادی نے کہا ہے کہ حکومت ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سنجیدہ ہے تو قادیانی جماعت کو دہشت گرد تنظیم قرار دیکر اس پر پابندی عائد کرے اور اس کے اثاثوں کو ضبط کرے۔ قادیانیوں کو مراعات اور تحفظ فراہم کرنے کی کوششیں ملکی استحکام کے خلاف سازش ہیں۔ قادیانی جماعت کے اسرائیل سے گہرے روابط ہیں اور قادیانی اسرائیل میں کمانڈو ٹریننگ حاصل کرکے اسلامی ممالک کا امن و امان تباہ کرتے ہیں۔ مسلم ممالک کے سربراہان اپنے ممالک میں قادیانی جماعت کو ایک اسلام دشمن دہشت گرد تنظیم قرار دیں۔ این جی اوز کے ذریعہ قادیانیت کی تبلیغ ناقابل برداشت ہے۔ پاکستانی عصری تعلیمی اداروں میں قادیانی ڈرگ مافیا کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ قادیانیوں نے پاکستان کے قیام سے لے کر آج تک ملک کے وجود کو تسلیم نہیں کیا۔ قادیانیوں کی وفاداریاں اسلام دشمن عالمی سامراج کے ساتھ وابستہ ہیں۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت نے قادیانیوں کے خلاف ہمیشہ پرامن جدوجہد کی ہے اور آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر قادیانیوں کی اسلام اور ملک دشمن سرگرمیوں کو بے نقاب کیا ہے۔ تمام دینی جماعتیں وطن عزیز کے تحفظ اور قادیانیوں کے اسلام دشمن اقدامات کے خلاف متحدہیں۔حکومت قادیانیوں کی سرگرمیوں پر کڑی نگاہ رکھے۔ مولانا مفتی محمود ، مولانا غلام غوث ہزاروی، علامہ شاہ احمد نورانی، پروفیسر غفوراحمداور دیگر اکابرین نے قادیانیوں کو قومی اسمبلی میں غیر مسلم اقلیت قرار دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ علماءنے کہا ختم نبوت کے تحفظ کیلئے ہر قربانی دینے کو ہمہ وقت تیار ہیں۔دریںاثناءعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی اپیل پر پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخواہ، آزادکشمیر، گلگت بلتستان سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں یوم ختم نبوت مذہبی جوش وجذبے سے منایا گیا یوم ختم نبوت کے حوالہ سے عظیم الشان ریلیاں نکالی گئیں ، اوت ختم نبوت کانفرنسز ، سیمینمارز منعقد کئے گئے۔