انتخابات کے علاوہ کوئی دوسراحل نہیں، جاوید لطیف

اسلام آباد (بیورورپورٹ)مسلم لیگ (ن )کے رہنماو سابق وفاقی وزیرمیاں جاوید لطیف نے کہا ہے انتخابات کے علاوہ کوئی دوسراحل نہیں، مہنگائی ، ڈوبتی معیشت سے نکلنے کےلئے ماضی کے تمام حالات قوم کو سچ بتانا ہوں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہابارڈرز پر سمگلنگ کو روکنا سیاستدانوں نہیں اداروں کی ذمہ داری ہے، مکمل سمگلنگ روک دی جائے تو بہت حد تک ملک میں بہتری آ سکتی ہے، پاکستانی لوگ 2017 جیسا ملک چاہتے ہیں،نواز شریف جیسا تجربہ کار لیڈر ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتا ہے۔

لیگی رہنما نے کہاپچھلے چند ہفتوں سے پاکستان کے اندر دہشتگردی کی نئی لہر آئی ہے، دشمن اس وقت وار کرتا ہے جب ملک کے اندرونی حالات ٹھیک نہ ہو۔