انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے نیشنل ایکشن پلان منظور

اسلام آباد (بیورورپورٹ)حکومت کابڑا اقدام،انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے نیشنل ایکشن پلان کی منظوری دےدی۔

وزارت داخلہ نے نیشنل ایکشن پلان کی منظوری دیتے ہوئے کہا نیشنل ایکشن پلان کو 2025 تک مکمل کیا جائے گا ، انسانی سمگلنگ ناقابل معافی جرم ہے ،سمگلروں کا ڈیٹا بینک بنے گا،ایف آئی اے اینٹی ہیومن سمگلنگ کی سفارش پر نیشنل ایکشن پلان کی منظوری دی گئی۔

پلان کے تحت نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی بنے گی ، صوبائی کوآردینیشن کمیٹی اور ضلعی ویجیلنس کمیٹیا ںبھی بنیں گی، سمگلرز کی سزا میں اضافے کےلئے وزارت قانون کو خط لکھا جائے گا، انٹرنیشنل سمگلرز کیخلاف سفارتی طریقوں سے بین الاقوامی مدد لازمی ہو گی،ملک کے اندر انسانی سمگلنگ کے 2500سے زائد مقدمات کی ازسر نو تحقیقات کی جائیں گی، مدعیوں کی صلح کے باوجود انسانی سمگلنگ نا قابل معافی سزا کےلئے قانون سازی کی جائے گی۔