لاہور (خبر نگار) نگراں پنجاب حکومت نے ہائیکورٹ کے 11ججز کیلئے36کروڑ سے زائد بلا سود قرضوں کی منظوری دےدی،ججز 12 سال کی مدت میں بغیر ایک روپیہ سود ادا کئے قرض واپس کریں گے، ہائیکورٹ کے 11 ججز کو 3 سال کی 36 بنیادی تنخواہوں کے برابر قرض دیا گیا ،3کروڑ روپے ایوریج بنتی ہے۔
ججز میں جسٹس راس الحسن سید، جسٹس شکیل احمد، جسٹس طارق ندیم، جسٹس امجد رفیق، جسٹس عابد حسین چٹھہ، جسٹس انور حسین، جسٹس علی ضیا باجوہ، جسٹس راحیل کامران، جسٹس احمد ندیم ارشد، جسٹس صفدر سلیم شاہد اور جسٹس رضا قریشی شامل ہیں،تمام ججوں کی بنیادی تنخواہ 9 لاکھ روپے ماہانہ سے زائد ہے۔
شوگر ملز کے معاملے پر حکومت کےخلاف حکم امتناع جاری کرنے والے11ججز بھی شامل ہیں،سرکاری افسروں کو بلاسود قرض دینے کی ایسی کوئی مثال نہیں ملتی۔
ہائیکورٹ کے 11ججز کیلئے 36کروڑ سے زائد بلا سود قرضوں کی منظوری
















