عام انتخابات، غیر ملکی مبصرین اور میڈیا کو مدعو کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(بیورورپورٹ)عام انتخابات میںغیر ملکی ذرائع ابلاغ اور مبصرین کو مدعو کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ای سی پی ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے غیر ملکی مبصرین اور میڈیا کو مدعو کرنے کی تیاریاں مکمل کرکے ضابطہ اخلاق بھی تیار کر لیا گیا ،دعوت الیکشن شیڈول جاری ہونے کے فوری بعد دی جائے گی،ای سی پی مبصرین ،میڈیا نمائندوں کو خصوصی سکیورٹی فیچرز کارڈ جاری کرے گا ،پولنگ سٹیشنز کے اندر جانے کی رسائی دی جائے گی،مبصرین ووٹوں کی گنتی و نتائج کی تیاری کا جائزہ لے سکیں گے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کےلئے 3600 ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی خدمات ریٹرننگ افسروں کو مہیا کرنے کی اجازت دےدی،ملازمین کی استعداد کار بڑھانے کےلئے جامع ٹریننگ پروگرام 16 ستمبر تک مختلف شہروں میں ہوگا۔

تربیت کا مقصد انتخابی عمل میں مزید شفافیت لانا اور کام کو بروقت مکمل کرنا ہے، ٹریننگ کی مانیٹرنگ کےلئے جدید سسٹم بھی تیار کرلیا گیا،الیکشن کمیشن کے مطابق 25 سینئر افسر ٹریننگ کی مانیٹرنگ اور نگرانی کریں گے۔